Subscribe Us

Responsive Advertisement

Sair E Aalamin Nubala / سیر اعلام النبلاء byامام شمس الدین ذہبی




    🌴 بسم الله الرحمن الرحیم🌴

تعارف  ’’  سیر أعلام النبلاء  ‘‘ للإمام الذهبی

امام ذھبی نے  اس کتاب کو تأریخ الإسلام کے بعد لکھا تھا۔ یہ کتاب تاریخ الإسلام سے بڑی اور طریقہ کے اعتبار سے اس سے مختلف منہج  اور ماده علمی كے لحاظ سے  وسعت ركھتی  ہے۔ اس کتاب میں آپ نے صرف ہر فن اور شعبہ کے  اعلام اور مشہورین مثل مفسرین ، محدثین، فقہاء، متکلمین، مورخین، صوفیاء، حکام، وزراء، ادباء، بلغا، حکماء، کا ذکر کیا  اور  تاریخ واقعات كو ترك فرمایا ۔ جو جتنا زیاده اپنے فن میں  مشهور تھا اس كا اتنا هی زیاده ذكر كیا۔

آپ تاریخ الإسلام کی طرح اس کتاب کو بھی  طبقات پر تقسیم كیا ۔  تقسیم میں كچھ فرق هے۔ اس میں چالیس طبقات هیں۔   ہر طبقہ20 یا  25 سال کے رجال پر محیط ہے۔ بعض  طبقات ا س سے كم اور  بعض اس سے زیاده هیں۔  هر طبقه میں ان اهل علم كا ذكر كیا جو عمر اور لقاء شیوخ  كے اعتبار سے مشابهت  ركھتے  هیں ۔ رجال الحدیث كے لئے تاریخ الإسلام اور اعلام واشهر المشهورین كے لئے اس كتاب كا مطالعه مفید رهے گا۔ا س میں رجال الحدیث كے اعتبار سے عموم هے اور اس میں اعلام فنون كے اعتبار سے عموم هے۔

آپ نے تاریخ الإسلام سے زیاده اس كتاب میں اهل علم كے متعلق مواد كو جمع كیا گیا ۔ یه اس سے ایك گنه  بڑی كتاب هے۔ اس كتاب میں محدثین اور هر فن كے اعلی شخصیات كا ترجمه بهت طویل هے ۔ اس شخصیت كا اس كے فن میں مقام كے ذكر كے ساتھ ساتھ فن حدیث میں اس كا مقام بھی ذكر كیا هے۔ اس كی بعض مرویات كو مع حكم ذكر كیا

اس كتاب كا سب سے بڑا فائده یه هے كه هم كو 7 صدیون كے اهل علم كے معمولات ،اور نظریات كا علم حاصل هوتا هے۔ اگر كسی نے اهل سنت كے معمولات ونظریات كی  صداقت پر كسی جامع كتاب كا مطالعه كرنا هو تو اس كے لئے  صرف اس ایك كتاب كا مطالعه  كافی رهے گا۔

اس كتاب كا دوسرا بڑا فائده یه هے كه تمام اهل علم كے مرتبه اور مقام كے متعلق درست علم  حاصل هوگا  ۔آپ جب بھی  كسی شخصیت كا ذكر هوتے هیں   تو ذكر شروع كرتے هیں اس كے بارے میں ایسے الفاظ استعمال كرتے هیں كه جن سے اس كا اپنے فن اور شعبه میں اس كے  مقام و مرتبه كا صحیح علم هو جاتا هے۔

اس كتاب كا تیسرا بڑا فائده یه هے كه   اس شخصیت پر جتنے اعتراضات هوے هیں ان كا جواب دیتے هیں اوراس شخصیت كا حتی الإمكان احسن طریقه سے دفاع كرتے هیں۔
اگر اسی كے وصال كے متعلق اختلاف هے تو راجع ومختار  قول بھی ذکر کرتے ہیں۔
ان سب سے بڑی بات اس كتاب میں یه هے كه اس كتاب میں  امام ذھبی كے  رجال الحدیث وغیرهم كے متعلق اجتهادات و تحقیقات كا خلاصه اور انتهاء كا بیان هے ۔ اس لئے كه یه كتاب آپ كی اخری كتب میں سے هیں جس میں آپ كے اجتهاد كا استقرار اور ختمی فیصله هوا۔ ا سكو  732ھ یا اس سے قبل  لكھنا شروع كیا اور738ھ یا اس كے بعد مكمل كیا پھر 748ھ میں آپ كا وصال هوا۔ 
اس كتاب كا سب سے عمده طبعه رساله هے باقی سب ناقصه یا غیر محققه  هیں۔



سير أعلام النبلاء     سیر  اعلام   النبلاء 
سیر اعلام النبلاء
مصنف:
امام شمس الدین ذہبی رحمۃاللہ تعالٰی علیہ

(افضل طبعة)


















































































































































































  🔍کتاب ڈاون لوڈ کرنے کے لیئے
جب آپ
Online Read And DownLoad 
پر کلک کرینگے تو کتاب اوپن ہوجائے گی 
اوپر جو ⬇ تیر کا نشان ہے 
اس پر کلک کرنے سے
ان شاءاللہ عزوجل
کتاب ڈاؤن لوڈ ہوجائے گی

Darsi
Hadees 
درسی
حدیث 












Post a Comment

0 Comments